اسلام آباد میں میڑیا سے گفتگو میں چیئرمین تحریک
انصاف عمران خان نے اسلام آباد اور لاہور کے جلسوں میں خواتین کے ساتھ ہونے والی بدسلوکی کے بعد فیصلہ کرتے ہوئے فیصل آباد کا جلسہ ملتوی کردیا۔
ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ خان صاحب لاہور کے جلسے میں خواتین کے ساتھ کی جانے والی بدسلوکی کے واقعے پر شدید پریشان ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے خواتین کی ویڑیو دیکھ کر فیصل آباد میں ہونے والے 8 مئی کو ہونے والا جلسہ ملتوی کردیا ہے جب کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ خواتین پر ایک خاص منصوبہ بندی سے حملے سیاست میں خواتین کا کردار محدود کرنے کی گهٹیا سازش ہے۔پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس سے ان کا اعتماد اٹھ چکا ہے اس لئے اب 9 مئی کو پشاور اور11 مئی کو بنوں میں جلسہ کیا جائے گا۔
ترجمان پی ٹی آئی نے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کے جلسوں میں خواتین کے ساتھ کبھی اس قسم کی بدسلوکی دیکهنے میں نہیں آئی جس طرح اسلام آباد اور لاہور کے جلسوں میں کئی گئی تهی جو صوبائی حکومت اور پنجاب پولیس کی جانب سے بدانتظامی کے باعث ہوئی جب کہ دونوں واقعات کی تحقیقات کے لئے کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا 8 مئی کو فیصل آباد میں جلسہ منسوخ کرنے کی وجہ خواتین سے بدسلوکی نہیں بلکہ مقامی قیادت کے درمیان پھوٹ پڑا ہے، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جلسے کے لئے خرم شہزاد کو کنوینر مقرر کیا تھا جسے مقامی قیادت نے مسترد کردیا اور اس حوالے سے عمران خان کو خط بھی لکھ دیا تھا۔
واضح رہے کہ یکم مئی کو لاہور میں ہونے والے جلسے کے دوران کچھ نوجوانوں نے تحریک انصاف کی خواتین پر حملہ کردیا تھا۔

No comments:
Post a Comment