Friday, 13 May 2016

PCB is thinking about to play series against west indies in Sri Lanka


PCB has started to think to play series in sri lanka instead of UAE after the announcement of West indian board not to play against pakistan in PAKISTAN.
Shehryar khan in his interview to British news agency said that their is no reason to play if we do not earn profit in our home series.PCB do not earn from home series of other countries.They had to serve lot of money in arranging series in UAE,Thats why PCB is thinking to arrange series in SRI LANKA in october.PCB is also looking at availability of Stadiums and weather conditions during that term.
In a question about sixth team in PSL Najam said that as it was dicided that sixth team will be added in PSL in its 3rd edition but after the success of 1st edition we wish to add sixth team in 2nd edition.
Najam also wished to arrange final of PSL  2nd edition in Lahore.

IMRAN KHAN LEFT PAKISTAN


Chairman PTI IMRAN KHAN left the PAKISTAN for next two days and went to UK for the purpose of fund raising for NAMAL COLLEGE.Imran khan will participate in different functions in UK and will get funds for namal college.
According to the news Imran khan left pakistan today 3PM and will go for UK for the next two days.He will also announce some important things about panama leaks.

Friday, 6 May 2016

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ کا اعلان ہو گیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقا کے مکی آرتھر کو قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے لئے مکی آرتھر کا نام منتخب کرلیا ہے۔ پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ مکی آرتھر سے 2 سال کا معاہدہ طے پا گیا ہے اور اس بات کا قومی امکان ہے کہ وہ رواں ماہ ہی قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داری سنبھال لیں گے۔
مکی آرتھر جنوبی افریقن ٹیم کی کوچنگ کے علاوہ 2013 میں آسٹریلوی ٹیم کی کوچنگ کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔ مکی آرتھر کی کوچنگ میں ہی جنوبی افریقا نمبر ون ٹیم بنی لیکن بورڈ سے اختلافات کے بعد وہ پروٹیز ٹیم کی کوچنگ سے مستعفی ہوگئے تھے۔
یاد رہے کہ مکی آرتھر نے 2010 میں پاکستانی کھلاڑیوں پر میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کا الزام بھی عائد کیا تھا جس پر پی سی بی کی جانب سے انہیں لیگل نوٹس بھی بھجوایا گیا تھا۔
واضح رہے ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی شرمناک شکست کے بعد ہیڈ کوچ وقار یونس نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

Wednesday, 4 May 2016

پی ایس ایل میں کتنا نفع ہوا کتنا نقصان ہوا؟؟؟رپورٹ پیش کر دی گئی



پاکستان سپر لیگ میں کتنا نفع ہوا؟کتنا نقصان ہوا؟یہ سوال سب کیذع زبان پر تها
اسی کے پیش نظر آج پی سی بی کی گورننگ باڑی کا اجلاس ہوا جس میں تمام فرینچائزز کے مالکان اور پی ایس ایل کے سربراہان نے شرکت کی.....
اس اجلاس میں پی ایس ایل کی مکمل رپورٹ پیش کی گئی-
اس رپورٹ میں یہ بات سامبے آئی کہ پاکستان سپر لیگ میں ٹوٹل 2.6 ملین ڑالر نفع ہوا جس میں سے 2 ملین ڑالر کا نفع فرینچائزز کے ساته شیئر کیا جائے گا

پی ایس ایل کی کامیابی کے بعد ایک اور پاکستانی لیگ


پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد کے بعد پاکستان کا اپنی ایک اور لیگ شروع کرنے کا اعلان.....
جی ہاں پاکستان ہاکی فیڑریشن نے پاکستان سپر لیگ کی کامیابی کو دیکهتے ہوئے پاکستان ہاکی لیگ شروع کرنے کا اعلان کر دیا
پاکستان ہاکی لیگ کا انعقاد رواں برس کیا جائے گا-
پاکستان ہاکی لیگ کا انعقاد رواں برس اکتوبر نومبر میں کیا جائے گا

عمران خان نے فیصل آباد کا جلسہ ملتوی کر دیا وجہ جان کر آپ حیران ضرور ہوں گے


اسلام آباد میں میڑیا سے گفتگو میں چیئرمین تحریک 
انصاف عمران خان نے اسلام آباد اور لاہور کے جلسوں میں خواتین کے ساتھ ہونے والی بدسلوکی کے بعد فیصلہ کرتے ہوئے  فیصل آباد کا جلسہ ملتوی کردیا۔
ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ خان صاحب لاہور کے جلسے میں خواتین کے ساتھ کی جانے والی بدسلوکی کے واقعے پر شدید پریشان ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے خواتین کی ویڑیو دیکھ کر فیصل آباد میں ہونے والے  8 مئی کو ہونے والا جلسہ ملتوی کردیا ہے جب کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ خواتین پر ایک خاص منصوبہ بندی سے حملے سیاست میں خواتین کا کردار محدود کرنے کی گهٹیا سازش ہے۔پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس سے ان کا اعتماد اٹھ چکا ہے اس لئے اب 9 مئی کو پشاور اور11 مئی کو بنوں میں جلسہ کیا جائے گا۔
ترجمان پی ٹی آئی نے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کے جلسوں میں خواتین کے ساتھ کبھی اس قسم کی بدسلوکی دیکهنے میں نہیں آئی جس طرح اسلام آباد اور لاہور کے جلسوں میں کئی گئی تهی جو صوبائی حکومت اور پنجاب پولیس کی جانب سے بدانتظامی کے باعث ہوئی جب کہ دونوں واقعات کی تحقیقات کے لئے کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا 8 مئی کو فیصل آباد میں جلسہ منسوخ کرنے کی وجہ خواتین سے بدسلوکی نہیں بلکہ مقامی قیادت کے درمیان پھوٹ پڑا ہے، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جلسے کے لئے خرم شہزاد کو کنوینر مقرر کیا تھا جسے مقامی قیادت نے مسترد کردیا اور اس حوالے سے عمران خان کو خط بھی لکھ دیا تھا۔
واضح رہے کہ یکم مئی کو لاہور میں ہونے والے جلسے کے دوران کچھ نوجوانوں نے تحریک انصاف کی خواتین پر حملہ کردیا تھا۔

Tuesday, 3 May 2016

سمارٹ فون استمعال کرنے والوں کے لیے نہایت ہی خطرناک خبر.....پهر نہ کہنا خبر نہیں ہوئی


ہیکرز ڈیجیٹل صارفین کو نقصان پہنچانے کیلئے آئے روز نئے نئے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں، اس بار آئی فون استعمال کرنے والے ایک بار پھر ہیکرز کے نشانے پر ہیں۔
اس بار ہیکرز کی جانب سے آئی فون صارفین کو کلاؤڈ اکاؤنٹ کے بارے میں ایک ایس ایم ایس ملتا ہے کہ ان کا اکاؤنٹ آج ایکسپائر ہو رہا ہے اس کی تجدید کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔ اس ایس ایم ایس میں ایک جعلی لنک دیا جاتا ہے جس پر کلک کرنے سے بالکل ایپل آئی کلاؤڈ کے اکاؤنٹ جیسا صفحہ کھلتا ہے

۔ لیکن یہاں آئی فون صارفین نیا پاس ورڈ بنانے کے لیے اپنا پرانا پاس ورڈ اور جو بھی تفصیلات فراہم کریں گے دراصل وہ ہیکرز کے پاس پہنچ جائیں گی۔ اس طرح آئی فون استعمال کرنے والوں کا انتہائی اہم ڈیٹا جو کہ ان کے آئی کلاؤڈ اکاؤنٹ پر بیک اپ ہوتا ہے باآسانی چوری ہو سکتا ہے۔
اس دھوکے کو بالکل اصلی رنگ دینے کے لیے آنے والا میسج ایپل کی آئی سپورٹ کی جانب سے موصول ہوتا ہے اور اس میں صارف کو اس کے نام سے بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا جاتا ہے کہ آپ کی آئی کلاؤڈ آئی ڈی آج ایکسپائر ہو رہی ہے، اس طرح صارفین باآسانی یقین کر لیتے ہیں کہ یہ میسج درست ہے اور ایپل کی طرف سے آیا ہے۔ ایپل نے اپنے صارفین کو فوری خبردار کیا ہے کہ اس طرح کی جعلی ای میلز اور ایس ایم ایس پر بالکل دھیان مت دیں بلکہ انھیں فی الفور حذف کر دیں۔