لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کی جان کو خطرے کی وجہ سے لاہور پولیس نے عمران خان کو خط بهیج دیا ہے۔ تفصیل کے مطابق لاہور پولیس کی جانب سے عمران خان کو تھریٹ ایڈوائزری (Threat Advisory) جاری کی گئی ہے۔ خط میں لاہور پولیس نے عمران خان کو بتایا کہ لاہور میں آپ کی جان کو خطرہ ہے۔
خط کے متن میں کہا گیا کہ عمران خان پر حملے کی منصوبہ بندی کی اطلاع آئی ہے، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا گروپ عمران خان پر حملے کی منصوبہ بندی کر چکا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے کل بروز یکم مئی کو لاہور میں جلسے کا اعلان کر رکھا ہے جس کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان آج لاہور پہنچ کر جلسہ گاہ کا دورہ کریں گے اور جلسے سے متعلق تیاریوں کا جائزہ بھی لیں گے۔

No comments:
Post a Comment