Friday, 29 April 2016

آخر کار پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال..........


جی هاں!پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال هونے والی هے
پشاور ذلمی کی مالک جاوید آفریدی  نے جمعے کو میڈیا سے گفتگو کرتے هوءے کہا کہ وہ ورلڑ 11 کے نام سے ایک ٹیم بناءیں گے جس میں پشاور زلمی کے کهلاڑیوں کے علاوہ دوسرے نامور غیر ملکی کهلاڑی بهی حصہ لیں گے.
ورلڈ 11 کی یہ ٹیم ملک کے مختلف شہروں میں میچز کهیلیں گی.
جاوید آفریدی نے مزید کہا کہ ویسٹ انڈیز کے پاکستان آنے سے انکار پر ان کی بات ڑیرن سیمی سے هوئی ہے جس پر سیمی نے کہا کہ اگر کرکٹ بورڑ سے بات کرنے سے پہلے ان سے بات کی جاتی تو وہ بورڈ کو ضرور کائل کرتے.
پی ایس ایک کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ میں تمام فرینچائزز کو خسارہ ہوا ہے جسکی اہم وجہ کرکٹ بورڈ کے ٹیکسز ہیں.
ان  ٹیکسز کی مد میں ہر کہلاڑی اور فرینچائز کو 25-30 فیصد ٹیکس ادا کرنا پڑا.اگر بورڈ ٹیکسز کم کرے تو یہ بورڈ اور فرینچائزز دونوں کے لئے اچھا ہوگا تاہم بورڑ یہ بات ماننے کو تیار نہیں.

No comments:

Post a Comment